وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوال کیا ہے کہ رہائی فورس عمران خان کو کیسے کروائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاست سے لڑنے کا شوق یہ بھگت رہے ہیں لیکن کچھ سیکھنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت درست کہتی ہے کہ جیل سے ہر پیغام لڑائی، فتنے فساد کا ہی آتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سیاست کی اجازت ہے مگر دہشت گردی، فساد، یلغار کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ایک خصوصی ‘رہائی فورس’ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی فوری رکنیت سازی شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہیں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کی تشکیل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے تو اس فورس کو شکریہ کے ساتھ تحلیل کر دیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ہم ایک کال دیں گے جس میں سب ساتھ ہوں گے، پہلے بھرپور تیاری ہوگی اور پھر لڑائی ہوگی، جس میں جیت حق اور سچ کی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


