تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رمضان شوگر مل کیس: عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا

لاہور: رمضان شوگر مل کیس میں عدالت نے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو عدالت سے باہر جانے کا حکم دیا تو وہ سیخ پا ہوگئیں اور عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچی۔

آج بھی حسب روایت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی، جس کے باعث ایک لیگی کارکن کے منہ سے خون نکل آیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاضل جج نے عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کاحکم دیا، جس پر عظمی بخاری نے موقف اپنایا کہ میں وکیل ہوں اوپن سماعت سننا میرا حق ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ کرونا کے باعث حالات ٹھیک نہیں ہیں، آپ تعاون کریں۔

اس موقع پر عطاتارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کیا، عظمیٰ بخاری نے دھکمی دی کہ اتنے لوگ ہیں حالات خراب کرنےمیں ایک منٹ بھی نہیں لگےگا، اس طرح حالات نارمل نہیں رہ سکتے، حالات خراب کرنا ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

عطاتارڑ نے بھی دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ روم میں ہمیں آرڈر قائم رکھنےکا کہا جاتا ہے،اس طرح کورٹ روم بھی نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے ’کمرے کی چوکیداری‘ سنبھال لی

بعد ازاں عظمیٰ بخاری کمرہ عدالت سے نکل کر جوڈیشل کمپلیکس کےدوسرے فلور پر جاپہنچی، اس موقع پر ڈاکٹرشہباز گل بھی ایک کیس میں کی پیشی بھی دوسرےفلور پر موجود تھے۔

اس موقع پر صحافی نے لیگی خاتون رہنما سے سوال کیا کہ آپ دوسرے فلورپر کیوں کھڑی ہیںِ شہباز شریف کا کیس توپہلےفلورپرہے، جس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ ایسےہی ہوا کے لیےکھڑی ہوں، جب جج صاحب نے عدالت سےنکال دیا تو میں اوپر آکر کھڑی ہوگئی۔

صحافی نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ کیاشہبازگل کاانتظارکر رہی ہیں؟، لیگی رہنما نے جواب دیا کہ وہ اتنےاہم نہیں کہ ان کا انتظار کیاجائے،
وہ آئیں گےتوپتہ چلےگا کہ کارکن ان کا کس طرح استقبال کرتےہیں؟۔

Comments

- Advertisement -