لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تاریخ تاریخ کھیل رہے ہیں،اکاؤنٹ ڈھونڈانامیراکام نہیں، یہ ہمارے ملک کا حال ہے میں پیچھے نہیں ہٹوں گی،آخری سانس تک لڑوں گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیپ فیک وڈیو بنانی نہیں آتی، بشریٰ بی بی کی اب تک ایسی وڈیو نہیں آئی، میں بھی اپنے لوگوں کو چھٹی دے دوں گی کہ آپ بھی یہی کرو۔
انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجو لکھ رہا ہے اسے کچھ نہیں معلوم جوشیئرکررہاہےاسےبھی نہیں معلوم، ڈیجیٹل دہشت گردوں کی ہمت بڑھ گئی،انہیں معلوم ہے پکڑے نہیں جائیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بہت لمبی جنگ ہےجولڑنی پڑےگی، سائبر کرائم کے پاس ایکسپرٹس ہی نہیں ہیں ، کل کوئی اور بچی ہوگی اس کا شکار ہوگی۔
انھوں نے وزیراعظم سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبرکرائم والوں کو کچھ نہیں پتہ وہ صرف تنخواہ لئے جارہے ہیں اور تنخواہیں بٹور رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کے ساتھ تصویریں لگا کر شیئرکی جارہی ہیں ، جب سے یہ فتنہ پارٹی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کایہ گند سامنے آیا ہے، میں ہرحد تک جاؤں گی ، سپریم کورٹ چیف جسٹس تک جاؤں گی، بتاؤں گی دہشتگرد9مئی کی خواتین کوانصاف مل جاتاہےہمیں کیوں نہیں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔