جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

عظمیٰ بخاری کی مری کا سفر کرنے والے سیاحوں سے اہم درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مری کا سفر کرنے والے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ گنجائش ختم ہونے پر سیاح مری کا رخُ نہ کریں۔

عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ مری میں برفباری بہت زیادہ ہو رہی ہے تمام ہوٹل فل ہو چکے ہیں مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ہوٹلز میں مزید گنجائش نہیں رہی اور سیاح پہلے سے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں رہی سیاحوں سےگزارش ہے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں سیاحوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

یہ پڑھیں: مری میں برفباری کا گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مری چٹہ موڑ پر سڑکیں بروقت کلیئر نہ کرنے کی وجہ سے ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔

متاثرہ سیاح کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 21 سے 22 جنوری برفباری کی پیشگوئی کی تھی، خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود محکمہ ہائی وے والے خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔

سیاح کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہے، ہائی وے کو ہرسال کروڑوں روپے فنڈ ملتا ہے، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متاثرہ سیاح کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ معاملے کو اعلیٰ سطح پر دیکھا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں