شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دے دیا۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عظمیٰ طاہر نے کہا کہ دانش تیمور بہت اچھا ہوگا لیکن اس کے اندر تھوڑی ’میں‘ آگئی ہے جب آپ نے کسی کے ساتھ کام کیا ہے اور آپ کو اس کے حالات بھی پتا ہیں تو خیال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمہارے ساتھ بڑی ہوئی ہوں اور میں نے تمہارا ہر وقت دیکھا ہے اور تم بولو کے میں تو ہیرو ہوں، کروڑوں روپے کماتا ہوں لیکن معذرت کے ساتھ جب تم اس فیلڈ میں آئے تو تمہارے پاس ایف ایکس بھی نہیں تھی بس میں شو کرنے آئے تھے۔
یہ پڑھیں: نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکارہ نے کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے، وہ بھول گیا ہے، اچھی بات ہے، آپ بہت اچھے اداکار ہیں آپ کی بیوی عائزہ بھی بہت اچھی ہیں لیکن جنہوں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں، اداکارہ صدف کنول مجھ سے بہت اچھے سے ملتی ہیں، وہ اسٹار ہے لیکن عزت دیتی ہے۔
عظمیٰ طاہر نے کہا کہ صدف کنول سیٹلڈ ہے شادی ہوگئی ہے ٹاپ کی ماڈل ہے لیکن وہ آج بھی عزت سے ملتی ہے مجھے انٹرویو بھی دیتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


