تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایف آئی اے سے آسامیاں: درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کےلیے وزارت داخلہ نے آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں 1143 آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جن پر جاب ویب پورٹل کی مدد سے اپلائی کیا جاسکتا ہے تاہم آسامیوں کے اعلان سے اب تک مسلسل ویب پورٹل پر ہینگ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، جس کے باعث ہزاروں شہری اپلائی کرنے سے محروم ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاب ویب پورٹل کے معاملے پر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کی 1143 آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14 جون سے بڑھا کر 21 جون مقرر کردی گئی ہے تاکہ نوکریوں کے خواہش مند افراد آسامیوں کےلیے اپلائی کرسکیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی 1143 آسامیوں کےلیے اب تک 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -