تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

منکی پاکس کیخلاف ویکسینیشن: عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینین کی تجویز کو قبل ازوقت قرار دے دیا۔

رو س میں ڈبلیو ایچ او دفتر کے سربراہ میلیتا ووجنوویک کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے خلاف اجتماعی ویکسینیشن کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی سفارش نہیں کی جاسکتی البتہ اس سے متاثرہ اور کمزور افراد کے لیے ویکسینیشن پر غور کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک 50 سے زائد ممالک میں 5 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور انفیکیشن پھیلنے کے طریقے پوری طرح سے واضح بھی نہیں ہیں۔

میلیتا ووجنوویک نے اپیل کی ہے کہ منکی پاکس کے خطرے کو ہنگامی طور پر سمجھ کر اس کے خلاف جدوجہد کی جائے اور انفیکیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے اجتماعی اقدامات کیے جائیں۔

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس دراصل ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 پرجاتیاں ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں۔

اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں "اسمال پاکس” یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -