تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سرکاری ملازمین کی کرونا ویکسی نیشن: وفاقی سیکرٹریز کو اہم ٹاسک مل گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ایسے میں این سی او سی نے وفاقی ملازمین کے اہل خانہ کی ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی سیکرٹریزکا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی ملازمین اور اہل خانہ کی ویکسی نیشن فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز کو ملازمین اور اہلخانہ کی ویکسی نیشن کا ٹاسک سونپا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کرانے کے لئے وفاقی سیکرٹریز کو ملازمین کی ہنگامی ویکسی نیشن کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز ماتحت ملازمین اور اہلخانہ کی ویکسی نیشن کےذمہ دارہونگے، وفاقی ملازمین ویکسی نیشن مکمل ہونے کے بعد ان کے سرٹیفکیٹ وزارت میں جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت نے فائزر کرونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈلائنزجاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کرونا کے ہائی رسک بیمار افراد ، حاجیوں، ورک، اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈ لائنز جاری

وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پر یقینی بنائی جائے اور ویکسین کےاسٹوریج یونٹ کایومیہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائے جبکہ فائزر ویکسین کے ساتھ خصوصی سپلائی کٹ فراہم کی جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض 2ہفتے قبل اور ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض ایک ماہ بعد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں ، کینسر ، امراض پتہ و جوڑ کے مریض ، دائمی امراض تنفس ، دائمی امراض قلب، ہائپرٹینشن ، دائمی امراض گردہ کا شکار ڈاکٹر کے مشورے سے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین کی ایک شیشی6ڈوز پر مشتمل ہے، اس ویکسین کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -