تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جعلی ویکسینیشن کارڈز بیچنے کیلئے متعدد بار ویکسین لگوانے والا گرفتار

برلن : جرمن شہری نے جعلی ویکسین کارڈز اصل بیچ نمبرز کے ساتھ فروخت کرنے کےلیے درجنوں مرتبہ کرونا ویکسین لگوالی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد مرتبہ ویکسین لگوانے کا واقعہ جرمن شہر میگڈیبرگ میں پیش آیا جہاں ایک 60 سالہ شخص نے 90 مرتبہ کرونا ویکسین لگوائی تاکہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں کارڈز فراہم کرسکے۔

معمر شخص نے ویکسینیشن مراکز سے مہینوں تک ویکسین لگوائی تاہم پولیس کی گرفت میں آہی گیا۔

پولیس نے زیر حراست ملزم سے ویکسینیشن کارڈز کے غیر مجاز اجراء اور دستاویزات کی جعلسازی کرنے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عمررسیدہ جرمن شہری ایلن برگ کے ویکیسنیشن سینٹر میں لگاتار دو مرتبہ جانے کی وجہ سے پولیس کی گرفت میں آگئے۔

Comments

- Advertisement -