عالمی ادارے صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی 3 نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں جب کی اسکیپ میوٹیشن نامی عمل کی شناخت ہوئی ہے جو اینٹی باڈیز کی افادیت کم کر سکتا ہے اور وائرس کے خلاف ویکسین کم مؤثر ہو سکی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق برطانیہ میں سامنے آنے والی نئی قسم مزید 8 ممالک میں پھیل چکی ہے اور مجموعی طور پر 83 ممالک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں پائی جانے والی نئی قسم اب 37 ممالک تک پہنچ چکی ہے جب کہ برازیل اور جاپان میں دریافت ہونے والی نئی قسم 14 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ایک سے دوسری نئی قسم میں پھیل جانے والے اسکیپ میوٹیشن نامی عمل کے نتیجے میں اینٹی باڈی کی افادیت کم ہو سکتی ہے۔
تبدیل شدہ اقسام پر ویکیسن کے مؤثر ہونے کی جانچ کو جاری رکھا جائے گا۔ وبا کے پھیلاو اور نئی اقسام کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گی۔