بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مزیدار وڑا پاؤ بنانے کی آسان ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

وڑا پاؤ کھانے میں نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں اور انہیں بنانا بھی بے حد آسان ہے، آج ہم آپ کو وڑا پاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

آلو (ابلے ہوئے): 4 عدد

کٹی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

زیرہ: 1 چائے کا چمچ

ہرا دھنیہ: 3 چائے کے چمچ

املی کا رس: آدھا کپ

بیسن: 2 کپ

بن: حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے آلو ابال کر اس میں کٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ، ہرا دھنیہ اور املی کا رس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

انہیں ہاتھوں سے گول کر کے گیند (وڑا) کی شکل میں بنا لیں۔

بیسن میں زیرہ، ہلدی اور نمک ڈالیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

وڑے کو بیسن کے آمیزے میں ڈپ کریں اور فرائی کرلیں۔

اب بن کے 2 ٹکڑے کریں اور وڑے کو اس میں رکھ دیں، اوپر سے پیاز، ہری چٹنی اور میٹھی چٹنی سے گارنش کریں۔

مزیدار وڑا پاؤ کھانے کے لیے تیار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں