بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ویبھو سوریاونشی نے شکست پر سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیا اے کے بیٹر ویبھو سوریاونشی نے شکست پر سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔

انڈیا اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا سری لنکا اے کی ٹیم بھی مقررہ اوور میں 265 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں سری لنکا اے نے بھارت کو شکست دی۔

سپر اوور میں سری لنکا اے نے 16 رنز بنائے جواب میں بھارتی ٹیم 9 رنز بناسکی۔

یہ پڑھیں: تلک ورما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

تاہم سپر اوور میں شکست پر انڈیا اے کے اوپنر بیٹر ویبھو سوریا ونشی غصے میں آگئے اور سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔

سپر اوور کی آخری گیند فاسٹ بولر کوگاتھاس ماتھولان نے یارکر کی جس پر سوریاونشی شاٹ نہ کھیل سکے، سری لنکن کھلاڑی کامیابی کا جشن منارہے تھے جب سوریا ونشی پویلین جاتے ہوئے ان سے الجھ گئے اور سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیش شیڈگے نے سوریاونشی کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کی لیکن وہ سری لنکن کھلاڑیوں سے الجھتے رہے بعد میں نیروشن ڈکویلا نے انہیں دور کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں