جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اطالوی فیشن انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر ویلینٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیشن ڈیزائنر ویلینٹینو گاراوانی کے انتقال کی تصدیق گزشتہ روز ویلینٹینو فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویلینٹینو گاراوانی نے روم میں اپنی رہائش گاہ پر دم توڑا، جہاں وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ موجود تھے۔

ویلینٹینو فیشن کی اس سنہری نسل سے تعلق رکھتے تھے جس نے فیشن کو ایک فن کے طور پر منوایا تھا۔

انہوں نے 2008 میں عملی طور پر فیشن کی دنیا سے دوری اختیار کرلی تھی، تاہم ان کا اثر آج بھی عالمی رن ویز اور ڈیزائننگ اسکولز میں نمایاں نظر آتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیشن کی دنیا میں ان کی سب سے بڑی پہچان ’ویلینٹینو ریڈ‘ ہے، ایک مخصوص سرخ رنگ جسے انہوں نے عالمی فیشن میں متعارف کروایا اور جو بعد ازاں ان کی شناخت بن کر سامنے آیا۔

کنگ فو لیجنڈ اور معروف اداکار چل بسے

معروف فیشن ڈیزائنر کے انتقال کے ساتھ ہی فیشن کی دنیا کا ایک شاندار باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا، تاہم ان کا نام، انداز اور تخلیقی ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں