ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے پچاس پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

ایسا کم ہی سنے میں آتا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت بڑھ جائے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل دباو کا شکار ہے اور روپیہ مضبوط ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پندرہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے پچاس پیسے میں فروخت ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پندرہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

چیئر مین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق جنوری سے اب تک ڈالر کی قدرمیں تقریبا ڈھائی روپے کی کمی آئی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ ڈالر کی طلب میں کمی ہے۔

ملک بوستان کا کہناتھا پاک افغان باڈر بند ہونے کےباعث ڈالر کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔


مزید پڑھیں : پاک افغان بارڈر بند، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی


اس سے قبل بھی ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈرز بند ہونے سے ڈالر کی اسمگلنگ بند ہوسکتی ہے اور حکومت مستقبل میں بھی پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کو روکے رکھے تو ڈالر کی قیمت 100 روپے تک لائی جا سکتی ہے، حکومت کے اقدام سے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے معیشت اور روپے کی قدر مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں