پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

والد بہت پڑھے لکھے تھے پھر بھی انہیں پہلے بیٹے کی خواہش تھی، ونیزا احمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سپر ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ والد بہت پڑھے لکھے تھے لیکن پھر بھی ان کی خواہش تھی کہ پہلے بیٹے کی پیدائش ہو۔

ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ میرے ابا بہت پڑھے لکھے تھے لیکن مجھے نظر آتا تھا کہ ان کے دل میں یہ ہے کہ پہلا بیٹا ہونا چاہیے، وہ چیز اب بدل رہی ہے، ہر ایک اپنی قسمت لے کر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کری ایٹرز ہیں بالخصوص عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ میں یہ نہیں کرسکتی، سوچ ہے وہ میں بدلنا چاہتی ہوں۔

اس سے قبل ونیزہ احمد نے بتایا تھا کہ دو دن پہلے میری بیٹی کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، وہ چھٹیاں گزار کر واپس آئی تھی اور اسے سن برن ہو گیا تھا، میری بڑی بیٹی عنایا نے والد کو بتایا کہ اس کی جلد بہت خشک ہو گئی ہے اور سن برن بھی ہے، میرے شوہر نے کہا کہ ناریل کا تیل بہترین علاج ہے اور انہوں نے اپنی والدہ کے گھر سے ایک بوتل اٹھا لی جو انہیں آرگینک ناریل کے تیل کی لگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عنایا نے وہ تیل اپنے چہرے پر اچھی طرح لگا لیا، مگر بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ وہ بوتل دراصل میرے شوہر کی بہن فرنیچر پالش کرنے کے لیے استعمال کرتی تھیں اور اس میں کیمیکلز موجود تھے، ان کیمیکلز نے شدید ردِعمل دیا، جس کے نتیجے میں میری بیٹی کے چہرے پر سوجن اور نیل پڑ گئے تھے، ہم فوراً اسے اسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ کیمیکلز جلد کے ذریعے جسم میں جذب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اسے ڈرپس اور اسٹیرائیڈز دیے گئے۔

ونیزہ احمد کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور والدین کو بچوں کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کے بارے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں