جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ونیزہ ستار شوبز انڈسٹری میں کیسے آئیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ و ماڈل ونیزہ ستار نے کہا کہ انڈسٹری میں تین سال ہوگئے ہیں دو سال ماڈلنگ کی اور ایک سال سے اداکاری کررہی ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ماڈل و اداکارہ ونیزہ ستار نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آنے کے لیے فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور مجھے یاد ہے کہ پہلا شوٹ والدہ نے مجھے لا کر دیا تھا، میرا تعلق اسلام آباد سے ہے، دو سال ماڈلنگ کی اور ایک سال شوبز انڈسٹری میں ہوگیا ہے۔

ونیزہ ستار نے کہا کہ میرا پہلا شوٹ برائیڈل کا تھا اور والدہ کی دوست کا سیلون تھا، بچپن سے مجھے اور میری بہن کو فیشن کا بہت شوق تھا، میری بہن نے مجھے آگے کیا، برائیڈل شوٹ شروع کیے، اسلام آباد میں برائیڈل شوٹ ہوتے ہیں اور کراچی، لاہور میں فیشن شوٹس ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری جوائن کیے ہوئے سال ہوگیا ہے، میوزک ویڈیوز کیے اور نجی ٹی وی کے لیے آڈیشن دیا پھر سلیکٹ ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں