ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی میں اسکولوں کے قریب ویپ اور منشیات کی فروخت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسکولوں کے قریب ویپ اور منشیات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کلاس 9 تا 12 کے طلبا میں ویپ کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ طلبا کے بیگز کی چیکنگ میں ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئی تھیں، طلبا نے ویپ قریبی دکانوں اور کیفے سے خریدنے کا اعتراف کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے باہر موجود کیفے میں منشیات تک آسان رسائی ہوتی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو کیفے اور دکانوں کی انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر تعلیمی اداروں کے قریب سے کیفے منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں