تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ای سگریٹ سے 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا

واشنگٹن : ای سگریٹ کے باعث امریکا میں 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا جبکہ 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کے استعمال سے صحتیاب ہوئے وہ مریض جن کو ہسپتال سے خارج کیا گیا تھا، دوبارہ سے ان کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

اے ایف پی کے مطابق امریکا میں الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے یہ اموات گذشتہ مارچ سے لے کر اب تک ہوئی ہے،یہ ابھی تک واضح نہیں کہ اس بیماری کے پیچھے کیا عوامل ہیں تاہم محکمہ صحت کے حکام الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی اموات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ای سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں کے اس مرض کو ’ایوالی‘ کا نام دیا گیا ہے،17 برس کا ایک نوجوان اس ہفتے ای سگریٹ کے استعمال سے ہلاک ہوا ہے۔

سینٹر فار ڈیزیس کنٹرول اینڈ پریونشن کے حکام نے کہا ہے’ ہم ایسے لوگوں سے باخبر ہیں جو علاج کے لیے دوبارہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، ہمیں اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -