تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس نئی شکل میں حملہ آور ہونے لگا، رپورٹ میں انکشاف

ٹوکیو : جاپان کی وزارت صحت کے مطابق معائنوں سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی ساڑھے4فیصد تعداد وائرس کی تبدیل شدہ اقسام سے متاثر ہے۔

وزارت نے مقامی صحت حکام سے کہا ہے کہ وہ نئے متاثرین کی 5 سے 10 فیصد تعداد سے نمونے حاصل کریں اور جانچ کریں کہ آیا وہ وائرس کی تبدیل شدہ اقسام تو نہیں۔

وزارت کے مطابق مقامی حکومتوں کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ28 فروری تک والے ہفتے میں ایک ہزار 234 وائرس متاثرین کے وائرس کی نئی اقسام کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اُس ہفتے کے ملک بھر کے نئے متاثرین کی تقریباً 17 فیصد تعداد تھی، ان میں سے 56 افراد میں وائرس کی تبدیل شدہ اقسام پائی گئیں۔

خطے کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہیوگو پریفیکچر میں55نئے متاثرین میں سے 16، کانا گاوا پریفیکچر میں25 میں سے10 اور اوساکا پریفیکچر میں52 نئے متاثرین میں سے4 میں وائرس کی تبدیل شدہ اقسام دریافت ہوئیں۔ اس کے علاوہ ٹوکیو کے 61 متاثرین میں سے کسی میں بھی وائرس کی تبدیل شدہ قسم نہیں پائی گئی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا تبدیل شدہ وائرس کے حامل کل افراد کے تخمینے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتاکیونکہ متاثرہ افراد کے ارد گرد موجود لوگوں کو آگے بڑھ کر ٹیسٹ کیا گیا۔

وزارت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ تبدیل شدہ کورونا وائرس کا جلد پتہ چل سکے۔

Comments

- Advertisement -