ممبئی: ہداہت کار کرن جوہر کی فلم ‘شدھی’ میں دبنگ خان کی جگہ ورون دھون فلم میں جلوہ گر ہوں گے،جبکہ ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا.
تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کی جانب سےان کی فلم شدھی کے لیے سلمان خان، رتیک روشن اور کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تھا،بعد میں ہدایت کار نے اپنی فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرلیا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں نوجوان اداکار کی حوصلہ افزائی کی۔
کرن جوہر کی نئی فلم شدھی میں ورون دھون سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گے،لیکن اداکار کے والد ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹادبنگ خان کی جگہ کبھی نہیں لے سکتا.
ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا سلمان خان بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار ہیں،ورون ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہے، دبنگ خان ان کے بیٹےسے بہت پیار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ورون کو مبارک باد دی.
یاد رہے اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا تھا کہ ورون کو دیکھ کر ان کو اپنی جوانی یاد آتی ہے اور انہوں نے ورون کے کام کی تعریف کی تھی.