پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ورون دھون بڑے الزام کی زد میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے، ان پر اپنی فلموں کیلیے جعلی ریویوز کرانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ان کی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کا پہلا لُک جاری کیا گیا، جس کے بعد انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے اداکار پر فلم کی جھوٹی تعریفیں کروانے کا الزام عائد کیا۔

رپورٹس کے مطابق سمرن بھٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کچھ افراد نے انہیں روک کر ورون دھون کی فلم کے حق میں ریویو دینے کے لئے زور دیا۔

سمرن نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا کہ وہ مجھے بتائیں گے کہ کیمرے کے سامنے کیا بولنا ہے۔ جب میں نے اعتراض کیا کہ بغیر فلم دیکھے ریویو کیسے دے سکتی ہوں؟ تو انہوں نے زبردستی ویڈیو دکھانے کی کوشش کی اور پھر بدتمیزی سے وہاں سے جانے کو کہا۔‘

سمرن نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا ورون دھون کے اتنے برے دن آگئے ہیں کہ انہیں اب جعلی ریویوز لینے پڑ رہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کا گھر بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

اداکار اس معاملے پر خاموش نہ رہے اور سمرن کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’امید ہے کہ اس ویڈیو سے آپ کو وہ ویوز مل جائیں گے جو آپ چاہتی ہیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں