ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نوجوان اداکار ورون دھون کے ساتھ شادی سے چند گھنٹے قبل حادثہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورون دھون کی شادی کی تقریبات آج مہاشٹرا کے علاقے علی باغ کے ہوٹل میں شروع ہوچکی ہیں جس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیات سمیت دیگر معززین شرکت کررہے ہیں۔
شادی کی تقریبات ویسے تو 22 جنوری سے ہی شروع ہوگئیں تھیں مگر مرکزی تقریب سے چند گھنٹے قبل یعنی گزشتہ شب ورون دھون کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار اپنے دوست کی جانب سے منعقد کردہ پارٹی میں شرکت کے لیے علی باغ جارہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
خوش قسمتی سے حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا۔ حادثے میں نہ تو کار کو زیادہ نقصان پہنچا اور نہ ہی کار میں بیٹھے لوگوں کو زیادہ چوٹیں آئیں۔ رپورٹس کے مطابق ورون دھون بیچلرز پارٹی میں شرکت کرنے کے بعد علی باغ کے مینشن پہنچے۔۔
واضح رہے کہ اداکار نے کرونا ایس او پیز کی وجہ سے شادی کو مختصر رکھا ہے جس میں صرف پچاس مہمان شرکت کررہے ہیں۔