تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

دبئی : متحدہ عرب امارات میں تجارتی اور رہائشی عمارتوں پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ)عائد کیا جارہا ہے جس سے گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے رہائشی اور تجاری عمارتوں کے مالکان سے پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد گھر کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت رہائشی اور تجارتی عمارتوں پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ نیا ٹیکس 3 لاکھ 70 ہزار درہم سالانہ سے زائد منافع کمانے والوں پر عائد کیا جائے گا جب کہ یہ ٹیکس کرایے پر دی گئی جائیداد پر بھی لاگو ہوگا جس کا نفاذ آئندہ سال جنوری 2018 سے ہوگا۔

یو اے ای کے بعد تمام خلیجی ممالک اسے نافذ کریں گے، وزیر معیشت

وزیر برائے معیشت و تجارت حمید الطائر نے کہا کہ مذکورہ ٹیکس کا فیصلہ تنظیم ’’تعاون مابین خلیجی ممالک(جی سی سی)‘‘ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات میں یہ ٹیکس جنوری 2018ء سے نافذ ہوگا جب کہ بقیہ تمام رکن ممالک جنوری 2019ء سے نافذ کرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد نجی کمپنیاں کام کرتی ہیں اور یہ تعداد عنقریب 6 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ یو اے ای کی جی ڈی پی (مجموعی قومی پیداوار) کے اضافے کا باعث ہوگی۔

یاد رہے کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی ) میں متحدہ عرب امارات سمیت سعودیہ، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہیں جو رکن ممالک کے درمیان مالی اور انتظامی امور میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں جس کے لہیے یکساں قوانین اپنائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -