The news is by your side.

Advertisement

اداکارہ ’ وینا ملک ‘ نے بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا

کراچی: معروف اداکارہ ’وینا ملک‘ نے اپنے شوہر اسد ملک کے ہمراہ جامعہ بنوریہ کا دورہ کر کے معروف مذہبی شخصیت مفتی نعیم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل اداکارہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی ماضی کی زندگی پر نادم ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے گناہوں کو معاف کردے گا ۔

Veena-post-1

اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ دو سال قبل امریکہ میں سکونت کے دوران جنید جمشید سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کچھ کتابیں تحفے میں پیش کرتے ہوئے پڑھنے کی تلقین کی، کتابیں پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں غلط راستے پر ہوں۔

veena-post-3

اس موقع پر وینا ملک نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنے بزرگوں سے مشورہ کریں کیونکہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر آپکو اچھا مشورہ دیں گے کیونکہ وہ دنیا اور آخرت میں ہماری بھلائی چاہتے ہیں۔

veena-post-2

فنکاروں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وینا نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کو اس راہ پر چلنے کی دعوت اس وقت دیں گی جب وہ ایک مثالی خاتون بن جائیں، جو کبھی ممکن نہیں ہے۔

وینا ملک نے جنید جمشید ، طارق جمیل اور مفتی نعیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار میرا ارادہ کمزور ہوا تو ان لوگوں نے ہمیشہ میری رہنمائی فرمائی اور ہر قسم کے مسائل سے نکالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بنوریہ کے دروازے ہر اُس شخص کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جو رہنمائی چاہتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا عزم کیا کہ ان کے بچے بھی اسلامی تعلیمات حاصل کریں گے۔

واضح رہے شادی کے بعد وینا ملک نے شوبز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں