تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لوکی صحّت بخش ہی نہیں‌ دافعِ امراض بھی ہے

لوکی، وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے اور ایک صحّت بخش سبزی ہے۔ اسے کئی امراض اور جسمانی تکالیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ سبزی وٹامن سی، کے، اے، ای، پوٹاشیم اور میگنیشیم کے حصول کا بہترین ہے اور اس میں بانوے فی صد پانی جب کہ صفر کیلوریز ہوتی ہیں۔

لوکی میں آئرن اور زنک جیسے ضروری معدنیات بھی قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں۔

لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے جس کا جوس بھی مفید ہے۔ اس کا جوس ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت اور معالج لوکی کو کولیسٹرول، شوگر لیول برقرار رکھنے اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کا ذریعہ بتاتے ہیں۔

لوکی کے جوس کے فوائد میں‌ جسم میں ٹھنڈک میں پیدا کرنا اور خاص طور پر گرمیوں میں معدے کو ٹھنڈا رکھنا شامل ہے۔ اس سبزی کا جوس السر کے مریضوں کے لیے بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

لوکی کے جوس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا سبب وہ فائبر ہے جس سے کوئی بھی زیادہ دیر تک شکم سیری محسوس کرتا ہے اور اس میں‌ کیلوریز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔

اس سبزی سے دل کی صحّت بھی اور حفاظت بھی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر صبح خالی پیٹ لوکی کا جوس پینے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے دل کے افعال بہتر طریقے سے انجام پاتے ہیں۔

لوکی میں ایک قسم کا نیورو ٹرانسمیٹر پایا جاتا ہے جو دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا جوس تناؤ، افسردگی اور دیگر ذہنی عوارض سے بچنے میں‌ مدد دیتا ہے۔

لوکی کا جوس پیٹ کی تکالیف اور مسائل میں‌ بھی فائدہ دیتا ہے۔ یہ قبض ختم کرتا ہے اور اس سبزی میں‌ موجود پانی اور فائبر ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہےکرنے میں مدد کرتا ہے۔

لوکی کو سبزی کے طور پر استعمال کیا جائے یا اس کا جوس نکال کر پیا جائے، یہ موسمِ گرما اور سردیوں میں بھی اپنے قدرتی اجزا کی وجہ سے ہماری جسمانی اور ذہنی صحّت کے لیے مفید ہے۔

Comments

- Advertisement -