پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وہاڑی: کار اور بس میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (28 ستمبر 2025) پنجاب کے شہر وہاڑی میں کار اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حاصل پور روڈ پر ہیڈ اسلام کے قریب کار اور بس میں تصادم ہوا حادثے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار کار وہاڑی سے حاصل پور جبکہ بس وہاڑی جا رہی تھی، جاں بحق ہونے والے کار سوار افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

گزشتہ روز اسی طرح کا ایک حادثہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آیا تھا جس میں بس اور گاڑی کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سی پیک روڈ پر گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں