راولپنڈی : فرنٹیئر کور بلوچستان نے کامیاب کارروائی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی تحویل میں لے کر ماسٹر مائنڈ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ایف سی کی بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو محرم الحرام میں بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اور دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا.
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں ایف سی نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا ہے جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیزمواد سے بھری مذکورہ گاڑی کو کوئٹہ میں محرم کے جلوس میں لے جا کر دھماکے سے اُڑانا مقصود تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا.