وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قافلے میں شامل گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اس میں شامل ایک گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔
ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ گاڑی قافلے سے علیحدہ کر لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ اڈا پلاٹ، رائیونڈروڈ پر نجی سوسائٹی کے قریب پیش آیا۔ وزیراعلیٰ کا قافلہ اپنی منزل کی جانب بڑھ گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ فوری طور پر گاڑی میں آگ بھڑکنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں


