تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گاڑیوں کو آگ لگانے والا بھارتی تخریب کار ڈاکٹرگرفتار

کرناٹکا : بھارت میں 25 گاڑیوں کو آگ لگانے والے تخریب کار ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے زیادہ تر ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں پولیس نے گاڑیوں کو جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔

مقامی پولیس نے ڈاکٹر امیت گیکواد کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، جس میں اس کو ہلمیٹ پہن کر ایک عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 37 سالہ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھالوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ ہو سکا کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہے یا پھر اسے گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔ نذر آتش کی جانے والی 25 گاڑیوں میں سے 13 گاڑیوں کے مالکان بھی ڈاکٹر ہیں لیکن ان کا ملزم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر گیکواد گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے گاڑی کے ایئر وینٹ کے قریب کیم فور نامی کیمیائی مواد کا استعمال کرتا تھا تاکہ آگ گاڑی کی تاروں اور اندرونی حصہ کو لگے۔


مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -