ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

موٹرویز پر کن گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ اوورلوڈ اور غیرفٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں، جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا واضح‌ امکان، عید الاضحیٰ‌ کب ہوگی؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کے باعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آچکے ہیں، پابندی کا مقصد حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جس کے مطابق عید 27 مئی کو ہوگی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں