جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

وینزویلا پر حملے کیخلاف احتجاج، امریکی خاتون کی ٹی وی پر لائیو گرفتاری (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

مشی گن (6 جنوری 2026): وینزویلا پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والی امریکی خاتون کو لائیو انٹرویو کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا کے وینزویلا پر حملے اور صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کرنے کے خلاف مختلف ممالک سمیت امریکا میں بھی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک مظاہرے کے دوران امریکی خاتون کو احتجاج اور لائیو انٹرویو دینے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا، اور یہ کارروائی بھی احتجاج کے ساتھ براہ راست قومی نشریاتی چینلز پر نشر ہو گئی۔

یہ واقعہ مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈز میں پیش آیا، جہاں جیسیکا پلیچٹا نامی خاتون نے پہلے دیگر مظاہرین کے ہمراہ وینزویلا پر امریکا کے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے مقامی ٹی وی چینل سے سڑک پر گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا پر حملے معزول صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر امریکی انتطامیہ پر شدید تنقید کی۔

یہ انٹرویو ختم ہوتے ہی پولیس اہلکار پیچھے سے آئے اور جیسیکا پلیچٹا کو ہتھکڑیاں لگا کر حراست میں لے لیا۔ یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ ٹی کیمرے بند نہ ہوسکے اور یہ منظر بھی براہ راست نشر ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پر سڑک بلاک کرنے اور قانونی احکامات نہ ماننے کا الزام تھا۔ مظاہرین کو کئی بار سڑک چھوڑ کر فٹ پاتھ پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئیں، لیکن انہوں نے انکار کیا۔

بعد ازاں تنبیہہ کے بعد مذکورہ خاتون کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد بھی جیسیکا نے ’’مادورو زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا۔

 

خاتون کی اس طرح ٹی وی کیمروں کے سامنے گرفتاری کی امریکا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔

نکولس مادورو سیاست میں آنے سے پہلے کیا تھے؟ امریکا کے لیے اتنے اہم کیوں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں