ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

نکولس مادورو سیاست میں آنے سے پہلے کیا تھے؟ امریکا کے لیے اتنے اہم کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

(6 جنوری 2026): امریکی حملے میں گرفتار وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سیاست میں آنے سے پہلے کون تھے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

امریکی کے وینزویلا پر حملے کے بعد معزول گرفتار صدر نکولس مادورو دنیا بھر میں خبروں کی شہ سرخیوں میں ہیں۔ دنیا ان کے وینزویلا پر 13 سال تک حکمران رہنے سے تو باخبر ہے، لیکن سیاست میں آنے سے قبل وہ کون تھے اور کیا پیشہ تھا، اس بارے میں شاید بڑی تعداد لاعلم ہے۔

وینزویلا پر 13 سال تک بلاشرکت غیرے حکومت کرنے والے نکولس مادورو کون تھے؟ ان کی تاریخ بڑی دلچسپ ہے۔ کیونکہ وہ کوئی جدی پشتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک بس ڈرائیور تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے بتایا کہ نکولس مادورو باقاعدہ سیاست میں آنے سے قبل ایک بس ڈرائیور تھے اور اسی دوران کو کاراکس میں ٹرانسپورٹ یونی کے رکن بھی بنے۔

جب وینزویلا کے سیاسی رہنما ہوگو شاویز اس وقت کے صدر کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار ہوئے تو مادورو نے ان کی رہائی کی تحریک چلائی اور جب شاویز قید سے باہر نکلے تو ان کے ساتھ ملک کر ففتھ ری پبلک پارٹی بنائی۔

پھر جیسے جیسے ہوگو شاویز کا سیاسی ستارہ چڑھا، ان کے ساتھ ساتھ یہ بھی شہرت اور کامیابیوں کی بلندی چڑھتے گئے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

مادورو، ہوگو شاویز کے اتنے قریبی ساتھی تھے کہ پہلے ان کی حکومت میں اسپیکر اور پھر وزیر خارجہ بنائے گئے اور 2012 میں جب ہوگو شاویز کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر بیرون ملک سرجری کرانے گئے تو انہیں کچھ ہو جانے کی صورت میں مادورو کو ملک کا نظم ونسق سنبھالنے کی وصیت کی۔

ہوگو شاویز کینسر کا وار نہ جھیل سکے اور ان کے انتقال کے بعد مادورو نے وینزویلا کی صدارت کا منصب سنبھالا، تب سے وہ 3 جنوری 2026 تک بلا شرکت غیر اقتدار کے مالک رہے۔

 

تاہم انہوں نے اپنے دور اقتدار میں سوائے پہلے الیکشن کے، ہر انتخاب دھاندلی سے جیتا۔ اپنے دور میں امریکا سے تناؤ بڑھایا اور اختلافات کی یہ خلیج اتنی گہری ہوئی کہ 3 جنوری کو نہ صرف ان کا اقتدار لے ڈوبی بلکہ انہیں امریکی قید میں بھی آنا پڑا۔

مادورو کا ٹرمپ کی نقل اتارنا اور ڈانس کرنا امریکی حملے کا حتمی سبب بنا! (ویڈیو)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں