تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وینزویلا پر نئی امریکی پابندی، حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات منسوخ کردیے

کراکس: امریکا کی جانب سے وینزویلا پر نئی پابندیاں عاید کرنے کے ردعمل میں حکومت نے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے صدر نکلولاس مادورو نے اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو سے مذاکرات مسنوخ کردیے اور ذمے دار امریکا کو قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل امریکا نے وینزویلا حکومت کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی وینزویلا حکومت کو تمام ادائیگیوں کا سلسلہ بھی روک دیا تھا۔

جس کے ردعمل میں وینزویلا کے صدر نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات اور مستقبل سے متعلق ممکنہ لائحہ عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا، یہ مذاکرات ناروے کی کوششوں سے ہو رہے تھے۔

مذکورہ پابندیوں کے علاوہ امریکا نے روس اور چین سمیت دیگر ممالک کوتنبیہ کی ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس کی حکومت کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے گریز کریں۔

امریکا نے وینزویلا سے تجارت کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا

یاد رہے کہ امریکا صدر نکولس مدورو کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جو گزشتہ سال ہونے والے انتخابات کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے امریکانے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ان دنوں جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں موجود ہیں جہاں وہ وینزویلا کے مسئلے کے حل کے لئے بلائے گئے 60 ممالک کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -