پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

وینزویلا میں ایک ہفتہ، کیوبا میں 2 دن سوگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کاراکاس (07 جنوری 2026): مہلک امریکی حملے میں فوجیوں سمیت چالیس افراد کی ہلاکت پر وینزویلا میں ایک ہفتہ اور کیوبا میں 2 دن سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی آپریشن میں ہلاک شدگان کی یاد میں ملک میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا، اور کہا ملک میں ہماری حکمرانی ہے، کوئی بیرونی ایجنٹ حکومت نہیں کر رہا، یہاں آئینی حکومت ہے۔

وینزویلا کے حکام کے مطابق امریکی کارروائی میں 40 افراد ہلاک ہوئے، جن میں کیوبا کے 32 فوجی بھی شامل ہیں۔ کیوبا کی حکومت نے ہلاک افراد کی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں کرنل، لفیٹیننٹ، میجر، کیپٹن رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ کیوبا نے 2 دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا۔

گرین لینڈ کے حصول کے لیے ملٹری سمیت کئی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، وائٹ ہاؤس کا اعتراف

دوسری طرف امریکی آپریشن کے خلاف وینزویلا، کیوبا اور ارجنٹینا میں آج بھی احتجاج کیا گیا، اور مظاہرین نے نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں