اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

وینزویلا اسرائیل تعلقات بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کاراکاس (12 اگست 2026): وینزویلا اور اسرائیل نے تقریباً 17 سال بعد قونصلر تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کاراکاس نے سترہ برس قبل غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ نکولس مادورو کے دورِ حکومت میں وینزویلا اسرائیل کا سخت مخالف رہا، جب کہ اس نے خطے میں اسرائیل کے حریف ایران کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے تھے۔

دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کی یہودی برادری نے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور پل کا کردار ادا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


ہر ایک چاہتا ہے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑوں مگر قانون اجازت نہیں دیتا، ٹرمپ


اسرائیل کے متعلق وینزویلا کے مؤقف میں یہ نمایاں تبدیلی امریکا کی جانب سے جنوری میں ملک کے سابق صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں