بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم زور پکڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراکس: وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم جاری ہے، جس کی قیادت قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کر رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سان فیلکس کے علاقے سیرو ایل گیالو میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا میں قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ مفادات پر توجہ دی جائے۔

یہ مہم 19 اپریل کو قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کی جانب سے شروع کی گئی، جس کے تحت زولیا، تاچیرا اور امازوناس سمیت مختلف ریاستوں میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

’امریکا کو وینزویلا سے 80 ملین بیرل تیل مل گیا‘

ڈیلسی روڈریگز کے مطابق گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے جاری اقتصادی پابندیوں نے ملک میں پیدا ہونے والے لاکھوں بچوں کی بنیادی سہولیات تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، اس لیے ان پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں