تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وینزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی

کاراکاس: جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر قاتلانہ حملہ ہوا، صدر محفوظ رہے تاہم 7 سیکیوٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر چھوٹے ڈرون طیاروں کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا، اس حملے میں صدر محفوظ رہے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نکولس مادورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ جن ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا وہ بارود سے بھرے تھے، تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئ ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

وینزویلا کے وزیر اطلاعات جارج روڈیگز کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران کئی ڈرون طیارے اسٹیج کے قریب پھٹے، حملے میں صدر نکولس اور ساتھ کھڑے کابینہ ارکان بھی محفوظ رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد تقریب میں موجود شرکا میں بھگدڑ مچ گئی، یہ حملہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے کونسے عناصر ملوث ہیں اس پر جانچ پرتال جاری ہے۔

خیال رہے کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ اس حملے میں ملکی اپوزیشن جماعتوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -