تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وینزویلا: جون گائیڈو کی حمایت کیوں کی؟ جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

کراکس: وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر حکام نے جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں سیاسی بحران بدستور جاری ہے، خود ساختہ صدر اور اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر جرمن سفیر ڈینیل کرینر کو وینزویلا حکام نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن سفیر نے جون گائیڈو سے گذشتہ روز ملاقات کی تھی، اور ملکی سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

وینزویلا کی حکومت نے ملک میں تعینات جرمن سفیر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا اور ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی غیر ملکی سفارت کار کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن کے ایجنڈا کے حق میں عوامی کردار ادا کرنا ناقابل برداشت ہوگا۔

دوسری جانب جرمن حکام نے وینزویلا حکام کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

وینزویلا بحران، جون گائیڈو وطن واپس پہنچ گئے، گرفتاری کا خطرہ

بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -