بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

اسپین میں امریکا کو مطلوب وینزویلین گینگ کے کارندے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین میں امریکا کو مطلوب وینزویلا کے منشیات فروش گینگ کے کارندے گرفتار کر لیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی پولیس نے 5 شہروں میں کارروائیاں کر کے 13 مشتبہ افراد دھر لیے ہیں ان گرفتار افراد وینزویلا کے خطرناک گینگ ’’ٹرین دےاراگوا‘‘ کے مبینہ ارکان قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرین دے اراگوا کو امریکا نے رواں سال عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اسپینش پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں بارسلونا، میڈرڈ، جیرونا، لاکورونا اور ویلینسیا میں کی گئیں جہاں گینگ اسپین میں اپنے نیٹ ورک پھیلانےکی کوشش میں تھے۔

امریکا نے وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کیلئے 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے وینزویلا میں مبینہ ڈرگ نیٹ ورکس کے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے وینزویلا میں 3بڑے عسکری آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے جس میں فضائی حملوں، اسپیشل فورسز کے آپریشن اور آئل فیلڈز پر قبضے کی تجاویز ہیں۔

ٹرمپ مادورو حکومت گرانے کیلئے سیلز ٹیم 6 کا امکان دیکھ رہے ہیں۔

امریکی حکومت وینزویلا کے صدر مادورو کو منشیات فروش گروہ کا سربراہ قرار دیتی ہے اور ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیوں کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں