ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وینس فلم فیسٹول کا رنگارنگ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

وینس: اٹلی کے شہر وینس میں آج سے دنیا کا بہترواں سب سے قدیم اور نامور فلمی میلہ شروع ہو رہا ہے، عالمی فلمی میلے میں دنیا بھر میں ہر سال بننے والی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔

اٹلی کے شہر وینس میں دنیا کا سب سے بڑے فلم فیسٹول کی تیاری مکمل ہوگئی، وینس ایک بار پھر دنیا بھر کے فلمی ستاروں کی چکا چوند سے چمک اٹھا، بہتر ویں وینس فلم فیسٹویل کا رنگ رنگا آغاز آج سے ہوچکا ہے اور فلمی میلے کی رونقیں بارہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔

فیسٹول میں شرکت کرنے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں سے فنکار اور ہنر مند ستارے اٹلی پہنچ گئے ہیں، فلم فیسٹول میں اعلیٰ ترین اعزاز’ گولڈن لائن‘ کیلئے اکیس فلموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔

وینس فلم فیسٹول کا افتتاح’’ ایورسٹ‘‘ نامی فلم سے ہوگا، معروف اداکار جونی ڈیپ کی فلم ’’بلیک ماس‘‘ بھی میلے کے دوران دکھائی جائے گی، میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار الفانسو کوارون جیوری کے سربراہ ہوں گے۔

جیوری میں ہالی وُڈ کی اداکارائیں الزبتھ بینکس اور ڈیانے کرُوگر بھی شامل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں