The news is by your side.

Advertisement

پولی کلینک اسپتال میں 12 وینٹی لیٹرز خراب

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں نصب بارہ وینٹی لیٹرزخراب ہو گئے جس کے باعث مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں نصب سترہ میں سے بارہ وینٹی لیٹرز مکمل طورپرغیرفعال ہو چکے ہیں۔ جس کے باعث ہسپتال کے سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یو میں نصب صرف ایک ،ایک وینٹی لیٹر کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیکل آئی سی یو کے سات میں سے چھ وینٹی لیٹرز خراب ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک وینٹی لیٹرفعال ہے۔

سرجیکل آئی سی یو میں نصب 5 میں سے چاروینٹی لیٹرز خراب جبکہ صرف ایک وینٹی لیٹر درست حالت میں کام کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کے وارڈ این آئی سی یو میں پانچ میں سے دو وینٹی لیٹرز فعال جبکہ دو غیر فعال ہیں۔

اسپتال کے فعال پانچ وینٹی لیٹرزمیں سے تین مکمل طور پرفعال جبکہ دو نیم فعال ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان وینٹی لیٹرزکی مرمت پراکیس لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں