منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلیے وینیو کا انتخاب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچز کے لیے وینیو کا انتخاب کر لیا گیا۔ ‏

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سکس کے باقی میچز کروانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہے ‏سیزن سکس کے باقی میچز ابوظہبی میں ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کی قیادت میں چھ رکنی وفد ابوظہبی میں موجود ہے جو کل ‏ابوظہبی انتظامیہ سے ملاقات کر کے معاملات کو حتمی شکل دے گا۔

جون کے پہلے ہفتے میں میچز کا آغاز ہوگا۔ وقت کی کمی کے سبب دن میں دو میچز کروانی کی ‏تجویز بھی زیرغور ہے۔

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے میچ کراچی کے بجائے متحدہ عراب ‏امارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ مچیز کی امارات منتقلی کا فیصلہ ہونے پر فرنچائز ‏نے یو اے ای ‏کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں کیلئے یواےای کو ویزوں کی درخواستیں دے دی ‏‏ہیں، فرنچائز نے سپورٹ اسٹاف کے ویزوں کی درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں