ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

خیرپور میں تیرہ سال قبل خاتون کے قتل کیس کا فیصلہ: 3 خواتین سمیت 6 مجرموں کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: تیرہ سال قبل قتل کی گئی خاتون کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 خواتین سمیت 6 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کی ماڈل کورٹ نے تیرہ سال پرانے لرزہ خیز قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 3 خواتین سمیت 6 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

یہ واقعہ 2013 میں خیرپور کے علاقے ابڑی میں پیش آیا تھا، جہاں مسمات غلام سکینہ کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر کے لاش چھپا دی گئی تھی۔

عدالت نے عابد شاہ، نیاز شاہ، در محمد، مسمات کلثوم، مسمات نثار بیگم اور مسمات دلشاد بیگم کو سزائے موت سنائی، تمام مجرموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ، اس واقعے کا مقدمہ تھانہ ببرلو میں درج کیا گیا تھا۔

مقتولہ غلام سکینہ کے اہل خانہ گزشتہ 13 برسوں سے انصاف کے منتظر تھے۔ ماڈل کورٹ نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر تمام نامزد ملزمان کو سخت ترین سزا سنائی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں