تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

پشاور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

اہلخانہ کے مطابق رشید ناز کی نماز جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں 3بجے ادا کی جائے گی۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madiha Rizvi Official (@diyariz)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے بھی اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

Comments

- Advertisement -