site
stats
انٹرٹینمںٹ

معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

نئی دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں، انکی عمر 59 برس تھی، رات گئے ریما کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ، جہاں وہ چند لمحوں بعد انتقال کرگئیں.

reema lagoo post 4

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

بھارت کی فلم نگری ممبئی (بمبئی) میں سنہ 1958 میں پیدا ہونے والی ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تھا، ہندی فلموں میں انہوں نے زیادہ ترمعاون اداکارہ کے کردار ادا کئے اوروہ عموماً ماں کے کردار میں نظر آئیں۔

reema post 1

اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے فلم “میں نے پیار کیا، ہم ساتھ ساتھ ہیں، کل ہو نا ہو، کہیں پیار نہ ہو جائے، دیوانے، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے، وجے پتھ‘ ناجائز اور دل والے جیسی مشہور فلموں میں سلمان خان، سنجے دت، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ماں کے کردار ادا کئے۔

reema post 3

ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی, وہ “نام کرن‘” ، دو ہنسوں کا جوڑا، دھڑکن، تو تو میں میں، خاندان اور شریمان شریمتی جیسے ٹی وی سیریل میں اداکاری کر چکی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top