تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لیجنڈ اداکار عابد علی کراچی میں انتقال کرگئے، اہلیہ کی تصدیق

کراچی: معروف پاکستانی اداکار عابد علی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، اہلیہ رابعہ نورین نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار عابد علی 67 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کی اہلیہ رابعہ نورین نے عابد علی کے انتقال کی تصدیق کردی۔

اداکار عابد علی طویل عرصے سے علیل تھے، عابد علی کی میت ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی، نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد عاشق بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عابد علی کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

لیجنڈ اداکار عابد علی چند روز قبل جگرے کے عارضے میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں منتقل کیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

عابد علی کی تین بیٹیاں ہیں جن میں ایمان علی، راہما علی اور مریم علی شامل ہیں، ایمان علی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا، اسپتال داخل

واضح رہے کہ عابد علی نے دو شادیاں کی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

خیال رہے کہ عابد علی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی اداکار کیا ہے۔

عابد علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ٹوٹے ہوئے تارے‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 67 سالہ اداکار نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

عابد علی کے انتقال پر اے آر وائی فیملی نے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے، لیجنڈ اداکار 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔

لیجنڈ اداکار کو 1985 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا، عابد علی نے آخری بار فلم ہیرمان جا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -