منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے ، سادھوی پراچی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی رہنما سادھوی پراچی نے ایک بار پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامرخان کو پاکستان کا حمایتی قرار دے ڈالا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کے لئے پاکستان اور مسلمانوں کا وجود ناقابل برداشت ہوگیا ہے، ہرزہ سرائی کی تمام حدیں پار کردی ہے، روڑکی شہر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس جیسی جماعت سے بھارت کا پیچھا چھڑانے کا مقصد اور مشن حاصل کرلیا، اب مسلمانوں سے جان چھڑانی ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان دشمنی میں اندھی انتہاپسند خاتون رہنما سادھوی پراچی نے اپنے ہی ملک کے مشہور اداکاروں شاہ رخ خان اور عامرخان کو بھی نہیں بخشا اور انہیں پاکستان کا حمایتی قرار دے ڈالا اور کہا کہ یہ وہ اداکار ہیں جو کھاتے ہندوستان میں اور گاتے پاکستان کی ہیں، دو فلم فلاپ ہوتے ہی شاہ رخ کو ہندوؤں کی یاد آنے لگی ہے۔ ایسا ہی عامر خان کی آنے والی فلم کے ساتھ ہونا چاہئے۔

سادھوی پراچی نے انتہا پسند ہندوؤں کو اکساتے ہوئے کہا کہ ان کو ان کی اوقات یاد دلا دو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں