لاہور : وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی تقریر کے بعد وفاقی وزیرتعلیم نے سنگین سزا کی دھمکی دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسراصغرزیدی نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
عمران خان کی تقریر کے بعد وفاقی وزیرتعلیم نے سنگین سزا کی دھمکی دی، پتہ نہیں میں نے کتنا بڑا قصور کر دیا تھا کہ سنگین سزا دینی ہے۔
وائس چانسلرجی سی یو نے کہا کہ دھمکیاں دینا انکا کردارہے مجھےاس کی کوئی فکرنہیں، مجھے اس سنگین سزا کا انتظار ہے۔
اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ آئیں ہمارےسینے پر زخم لگائیں دیکھتے ہیں آپ میں کتنی ہمت ہے، ہم نے ہر قسم کے نقطہ نظر کو موقع دینا ہے اسلئے عمران خان کویونیورسٹی بلایا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان سےطےکیاتھایہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں، خان صاحب نےسیاست پربات کی لیکن اب ہر بات میں سیاست ہے، ہم یہ موقع دوسرے سیاسی قائدین کو بھی دینے کو تیار ہیں۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ مریم نوازبھی یہاں آکرلیپ ٹاپ تقسیم کےوقت لمبی لمبی تقریریں کرتی رہی ہیں، جب بھی انتخابات کا اعلان ہواتمام سیاسی قائدین کو بلا کر بڑا مکالمہ کراؤں گا۔
اصغر زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان کی تقریر کا بہانہ بنا کر مجھے وفاقی حکومت نےسرچ کمیٹی سےنکال دیا، ارشدشریف کی شہادت پر قوم کے جذبات دیکھتے ہوئے ہم نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ ان کے نام منسوب کردیا ہے۔