تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستان نے انسداد کورونا کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی، عالمی بینک کا اعتراف

اسلام آباد: عالمی بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک، آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار، عالمی بینک کے نائب صدر ونگ شیفر نے خصوصی شرکت کی۔

نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ونگ شیفر نے کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انسداد کورونا کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

[bs-quote quote=”عالمی بینک کی مدد سے دنیا کے ایک ارب افراد کورونا سے بچ سکیں گے” style=”style-2″ align=”center” author_name=”خسرو بختیار” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہے، عالمی بینک کی مدد سے دنیا کے ایک ارب افراد کورونا سے بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں کورونا کے خلاف ورلڈ بینک نے 12 ارب ڈالر مختص کیے، توقع ہے عالمی بینک کی مدد سے کورونا ویکسین بنائی جاسکے گی۔

Comments

- Advertisement -