تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کترینہ کیف شوہر کو کون سی ویڈیوز شیئر کرنے سے منع کرتی ہیں؟

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف شوہر وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر کس طرح کی ویڈیوز شیئر کرنے سے روکتی ہیں؟

وکی کوشل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کرسی پر بیٹھ کر ’کیا بات ہے‘ گانے پر جھوم رہے ہیں۔

دراصل یہ گانا وکی کوشل کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کا ہے۔ فلم میں وہ رنبیر کپور اور ورن دھون کے ہمراہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف سے متعلق اہم بات بتا دی

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا: ’میری اہلیہ منع کرتی ہیں کہ ایسی ویڈیوز نہ ڈالو مگر میں تو عادت سے مجبور ہوں۔‘

وکی کوشل نے کہا کہ امید ہے وہ ایک دن ضرور کہیں گی ’کیا بات ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

فلم ’گووندا نام میرا‘ ایک مزاحیہ تھرلر فلم ہے جس کے مصنف اور ہدایت کار ششانک کھیتان جبکہ پروڈیوسر کرن جوہر، اپوروا مہتا اور ششانک کھیتان ہیں۔ فلم دھرما پروڈکشن کے بینر کے تلے ریلیز ہوگی۔

Comments

- Advertisement -